منگل, جنوری 14, 2025
تازہ ترینپی سی بیکا ڈومیسٹک کرکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا

پی سی بیکا ڈومیسٹک کرکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹرز کی تنخواہوں میں حیران کن اضافہ کردیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈومیسٹک سطح پر 3 نئے چیمپئینز ٹورنامنٹ منعقد کروانے کا اعلان کیا، جس کے ساتھ ہی ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے معاوضوں اور میچ فیس میں بھی اضافہ کیا۔

ان ٹورنامنٹس میں سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے علاوہ گزشتہ 3 برس سے مختلف ایونٹس میں پرفارم کرنے والے 150 کرکٹرز بھی ایونٹ میں حصہ لے سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اِن کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔

کیٹیگری اے کے 40 ڈومیسٹک کرکٹرز کو ماہانہ 5 لاکھ 50 ہزار

کیٹیگری بی کے 50 کھلاڑیوں کو ماہانہ 4 لاکھ

کیٹیگری سی کے 60 کھلاڑیوں کو ماہانہ 2 لاکھ 50 ہزار دیے جائیں گے

سال 2023-24 سیزن کے دوران اِن ڈومیسٹک کرکٹرز کو تنخواہوں کی مد میں محض 50 ہزار سے 3 لاکھ روپے کیٹیگری کے حساب سے دیے جاتے تھے۔

اسی طرح بورڈ کے کھلاڑیوں کی میچ فیس میں بھی اضافہ کیا ہے، ریڈ بال کیلئے 2 لاکھ، 50 اوور فارمیٹ کیلئے 1 لاکھ 25 ہزار جبکہ ٹی20 کیلئے 1 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

گزشتہ سیزن کے مقابلے میچ فیس میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، اس سے قبل ریڈ بال کیلئے 80 ہزار اور وائٹ بال کرکٹ کیلئے 40 ہزار روپے دیئے جاتے تھے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں