چین کے بندرگاہی شہر تیانجن میں چینی صدر شی جن پھنگ سے نیپالی وزیراعظم کے پی شرما اولی ملاقات کررہے ہیں-(شِنہوا)
تیانجن (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے بندرگاہی شہر تیانجن میں نیپالی وزیراعظم کے پی شرما اولی سے ملاقات کی ہے۔
نیپال کے وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہ اجلاس 2025 اور چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ اور انسداد فسطائیت کی عالمی جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے چین میں ہیں۔
شی نے گزشتہ سات دہائیوں میں چین اور نیپال کے دوستانہ تعلقات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معیاری بیلٹ اینڈ روڈ تعاون مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔
شی نے کہا کہ چین نیپال کے ساتھ مل کر روایتی دوستی کو فروغ دینے اور ترقی و خوشحالی کے لئے دیرپا دوستی پر مبنی چین-نیپال تزویراتی شراکت داری کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بندرگاہ، شاہراہ، بجلی کے گرڈ، ہوا بازی، مواصلات اور دیگر شعبوں میں رابطہ پروگراموں کو مضبوط بنانے کے لئے مشترکہ کوششیں کی جائیں اور صنعت، زراعت و مویشی پالنے، نئی توانائی، ماحولیاتی تحفظ، تیل و گیس، مصنوعی ذہانت، تعلیم، صحت نیز قانون نافذ کرنے اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے۔
اس موقع پر اولی نے کہا کہ چین کے ساتھ تعاون نے نیپال کی معاشی و سماجی ترقی کو بہت فروغ دیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نیپال ایک چین پالیسی پر مضبوطی سے کاربند ہے اور "تائیوان کی آزادی” کی کسی علیحدگی پسند تحریک کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، نیپال کسی بھی قوت کو اپنی سرزمین کو چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
انہوں نے کہا کہ نیپال چین کی جانب سے پیش کردہ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو ، گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کی حمایت کرتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ چین بین الاقوامی امور میں ایک بڑا کردار ادا کرے گا۔
اس موقع پر چین کے سینئر حکام کائی چھی، وانگ یی اور چھن من ار بھی موجود تھے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link