جمعرات, جنوری 22, 2026
تازہ ترینبیجنگ کی مجموعی قومی پیداوار 50 کھرب یوآن کی حد عبور...

بیجنگ کی مجموعی قومی پیداوار 50 کھرب یوآن کی حد عبور کر گئی

بیجنگ (شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ کی مجموعی قومی  پیداوار 2025 کے دوران 52.07 کھرب یوآن (تقریباً 743.79 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 5.4 فیصد اضافہ ہے اور یہ پہلی بار ہے کہ بیجنگ نے50 کھرب یوآن کی حد عبور کی ہے۔

میونسپل شماریاتی بیورو کے مطابق بیجنگ کی یہ ترقی مسلسل صنعتی ترقی پر مبنی ہے جس میں خدمات کا شعبہ جس پر ہائی ٹیک اور سروسز انڈسٹریز کا غلبہ ہے، نمایاں حصہ ڈال رہا ہے۔ شہر کی مجموعی جی ڈی پی میں ڈیجیٹل معیشت کی اضافی قدر کا حصہ 40 فیصد سے زیادہ ہو چکا ہے۔

اختراع بیجنگ کا بنیادی فائدہ بنی ہوئی ہے۔ شہر میں روزانہ اوسطاً 300 سے زائد ٹیکنالوجی کمپنیاں قائم ہو رہی ہیں جبکہ فائل کئے گئے اور آن لائن لانچ کئے گئے بڑے اے آئی ماڈلز کی تعداد کے لحاظ سے بیجنگ پورے ملک میں سرفہرست ہے۔

اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ کے اشاریے، جیسے کہ جی ڈی پی کے فی یونٹ توانائی کی کھپت اور کاربن کا اخراج، پورے ملک میں سب سے کم سطح پر برقرار ہیں۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ معاشی پھیلاؤ اور ماحولیاتی استحکام ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں۔ 2013 سے اب تک شہر میں پی ایم 2.5 آلودگی کی سطح میں دو تہائی کمی آئی ہے، جس کی بدولت بیجنگ نے اپنے ماحول دوست تبدیلی کے لئے بین الاقوامی سطح پر پزیرائی حاصل کی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!