اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانہری پور، نامعلوم افراد کا گھر سوئے افراد پر تیز دھار آلے...

ہری پور، نامعلوم افراد کا گھر سوئے افراد پر تیز دھار آلے سے حملہ، باپ،بیٹا جاں بحق

ہری پور: ہری پور میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں سوئے 4 افراد پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں باپ، بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہری پور تھانہ مکھنیال کی حدود نائیاں دی گلی میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر سوئے ہوئے 4 افراد پر تیز دھار آلے سے وار کردیا جس سے دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو خانپور ہسپتال جبکہ زخمیوں کو پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملزمان نے تیز دھار آلے سے 47 سالہ صغیر احمد،37 سالہ بیوی جمیلہ اور دو بچوں 23 سالہ سفیر اور 6 سالہ عدیل کو بے دردی سے ذبح کیا جس سے باپ صغیر احمد اور 23 سالہ بیٹا سفیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ بیوی اور 6 سالہ بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے جبکہ وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!