جمعہ, اگست 1, 2025
تازہ ترینچین کے تعاون سے لیسوتھو میں آبی منصوبہ، ترقی اور روزگار کے...

چین کے تعاون سے لیسوتھو میں آبی منصوبہ، ترقی اور روزگار کے نئے در کھل گئے

لیسوتھو کے شمالی پہاڑوں میں جولائی کے اوائل میں پولی ہالی ٹرانسفر ٹنل کی تعمیر کا کام شدید سردی کے باوجود زور و شور سے جاری ہے۔

یہ سرنگ لیسوتھو ہائی لینڈز واٹر پروجیکٹ (ایل ایچ ڈبلیو پی) کا دوسرا مرحلہ ہے۔

یہ سرنگ لیسوتھو سے جنوبی افریقہ کے گاؤٹینگ علاقے اور اس کے گرد و نواح کو پانی  کی فراہمی کے لئے بنائی گئی ہے۔یہ منصوبہ نہ صرف سمندر تک رسائی سے محروم اس ملک بلکہ اس کے ہمسایہ ملک کے لئے بھی ایک اہم سنگ میل ہے۔

یہ سرنگ چین کی ییلو ریور کمپنی، سائنوہائیڈرو بیورو تھری اور جنوبی افریقہ کی یونیک سول انجینئرنگ کی مشترکہ کمپنی کوپانو کے ماتلا (کے کے ایم) کے ذریعے تعمیر کی جا رہی ہے۔

یہ دونوں ممالک کے درمیان انفراسٹرکچر کا سب سے بڑا جاری منصوبہ ہے۔

ساوٴنڈ بائٹ 1 (انگریزی): کانسٹنس سیوپوسینگوے، ہائی کمشنر جنوبی افریقہ، لیسوتھو

"لیسوتھو ہائی لینڈز واٹر پروجیکٹ صرف ایک آبی منصوبہ نہیں۔ یہ اُمید کا ایک نشان ہے، ترقی کی ایک علامت ہے اور عالمی تعاون اور علاقائی یکجہتی کی ایک مثال ہے۔اس  سے جنوبی افریقہ کی جمہوریہ اور لیسوتھو کی مملکت کے دو طرفہ تعلقات کے استحکام کی گواہی بھی ملتی ہے۔”

یہ 38 کلومیٹر طویل سرنگ دو ہارڈ راک شیلڈڈ ٹنل بورنگ مشینوں (ٹی بی ایم) سے کھودی جائے گی جو بیک وقت پولی ہالی اور کاٹسے سے  کام کریں گی۔

پہلی ٹی بی ایم نے کاٹسے سائٹ سے رواں برس کے آغاز میں کھدائی شروع کی تھی۔ 5 جولائی کو دوسری ٹی بی ایم نے کام کا آغاز کیا۔ یہ ٹی بی ایم چینی ساختہ مشین ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ اس سے کھدائی کے عمل میں تیزی آئے گی جس کے نتیجے میں یہ منصوبہ سال 2028 کی مقررہ تاریخ تک مکمل ہو  سکے گا۔

ساوٴنڈ بائٹ 2 (انگریزی): جولیئس ٹوپو، سائٹ منیجر

"یہ اپنی نوعیت کے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے اور جو کام ہم یہاں کر رہے ہیں وہ زیادہ تر عالمی معیار کا کام ہے۔ اس طرح ہمیں عالمی معیار کے کام کا تجربہ مل رہا ہے اور ہم اس مہارت کو مقامی لوگوں تک پہنچا رہے ہیں۔”

ایم کے ایم کے ایک منیجرنے بتایا کہ اس منصوبے میں 99 فیصد ہنر مند کارکن مقامی طور پر بھرتی کئے گئے ہیں۔

ساوٴنڈ بائٹ 3 (چینی): شو شی شوائی،  کمرشل منیجر، ایم کے ایم

"اس پورے عمل کے دوران ہم نےمقامی سطح پر روزگار کے  تقریباً 1800 مواقع پیدا کئے ہیں۔ 800 سے زائد شرکا کو مہارت کی تربیت دی ہے اور ارد گرد کے علاقوں میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے تقریباً 80 لاکھ رینڈ کی مدد فراہم کی ہے۔”

ساوٴنڈ بائٹ 4 (انگریزی): تھابانگ نٹامیلے، ٹنل سپرنٹنڈنٹ

"ہم ملازمتوں کے مواقع پیدا کر رہے ہیں، خاص طور پر چین سے زیادہ سے زیادہ مہارت کے ساتھ۔ ہمارے پاس الیکٹریشنز بھی ہیں۔ اس سے لوگوں کی بڑی تعداد کی زندگی بدل رہی ہیں۔ ہم منصوبے کے دوران مقامی افراد کو تربیت بھی فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ مستقبل میں نئی مہارتیں سیکھ کر اپنے لئے روزگار حاصل کر سکیں۔جہاں تک ان کی معاشی حالت کا تعلق ہے یہ ایک ذریعہ آمدنی بھی ہے اور یاد رکھیں ان میں سے زیادہ تر لوگ بے روزگار تھے۔ ان کے پاس اپنے خاندانوں کے لئے کچھ نہیں تھا لیکن اب وہ ہر روز  کچھ نہ کچھ اپنے خاندانوں کے لئےلے کر جا رہے ہیں۔”

ساوٴنڈ بائٹ 5 (انگریزی): ماسیکھوانگ سیچابا، کمیونٹی لیائزن

"ٹھیکیدار عموماً مقامی لوگوں کے لئے تربیتی سیشنز رکھتے ہیں۔ میں صحت کی خدمات کے حوالے سے ایک مثال پیش کروں گا۔ وہ مدد فراہم کرتے ہیں۔ چین کی طبی ٹیم ہمیشہ یہاں آ کر لوگوں کو مفت طبی خدمات فراہم کرے گے۔ اور یاد رکھیں ہم دور دراز علاقوں میں ہیں۔ وہ چین کی طبی ٹیم کو یہاں لائیں گے جو مفت طبی خدمات فراہم کرے گی۔ اس سے  کمیونٹی کے بہت سے افراد سے تعاون ہواہے۔”

پرائیڈ مڈزنگوا اس تربیتی پروگرام کی نگرانی کر رہے ہیں جو "کے کے ایم "کے لئےچلایا جا رہا ہے۔

4 کروڑ 40 لاکھ لیسوتھو لوٹیز (24 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کے ساتھ اس پروگرام کا مقصد 3سال میں 6 ہزار ہنر مند ورکروں کو تربیت دینا ہے۔

اب تک 500 سے زائد افراد نے تربیت مکمل کر لی اور کام پر آ گئے ہیں۔

ساوٴنڈ بائٹ 6 (انگریزی): پرائیڈ مڈزنگوا، چیف ایگزیکٹو آفیسر، تاشی ٹریننگ اینڈ بزنس سلوشنز

"جب آپ مزدوروں کو دیکھتے ہیں تو یہ واضح  ہوتا ہے کہ چین نے کارکنوں کو طاقتور بنانے کے تصور کو متعارف کرایا ہے تاکہ ملازمین صرف اس منصوبے کے دوران ہی نہیں بلکہ اس منصوبے کے بعد بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ملازمین کے لئے اپنے کیریئر کو ترقی دینےکے مواقع موجود ہیں۔”

ماسرو سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

لیسوتھو کے شہر ماسرو میں فراہمی آب کے ایک بڑے منصوبے پر کام ہو رہاہے

زیر زمین سرنگوں کی کھدائی کا عمل اس وقت تیز کر دیا گیا ہے

ایل ایچ ڈبلیو پی منصوبے میں چین کا تعاون بھی شامل ہے

اب یہاں مقامی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع کھل رہے ہیں

1800 مقامی افراد کو ملازمتیں دی گئیں

800 سے زائد افراد کو تربیت بھی فراہم کی گئی

مقامی افراد کی معاشی حالت میں بہتری آ رہی ہے

مستقبل میں 6 ہزار افراد کے لئے تربیتی پروگرام ترتیب کئے گئے ہیں

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!