چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے شہر ووہان میں زچہ وبچہ کی صحت کی دیکھ بھال کے صوبائی ہسپتال میں ایک نرس چینی محققین کی تیار کردہ ہیومن پیپیلوما وائرس(ایچ پی وی) ویکسین دکھا رہی ہے۔(شِنہوا)
شیامن(شِنہوا)چین نے اپنی پہلی مقامی طور پر تیار کردہ 9 اقسام پر مشتمل ہیومن پیپلوما وائرس(ایچ پی وی) ویکسین کی منظوری دیدی ہے۔
قومی طبی مصنوعات انتظامیہ کے مطابق یہ ویکسین سیکولِن 9 کہلاتی ہے اور اسے شیانگ آن بائیومیڈیسن لیبارٹری، شیامن یونیورسٹی اور وان تائی بائیوفارم نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ اس منظوری کے ساتھ چین امریکہ کے بعد دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے جو اعلیٰ درجے کی ایچ پی وی ویکسینز خود تیار اور فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
2019سے اب تک اس ویکسین پر چین بھر میں 5کلینیکل آزمائشیں ہو چکی ہیں جن میں 9 سے 45 سال کی عمر کے 11ہزار سے زائد صحت مند رضاکار شامل تھے۔
ان آزمائشی مراحل کے نتائج سے ظاہر ہوا کہ یہ ویکسین ایچ پی وی کی اقسام 16 اور 18 کے خلاف موثر تحفظ فراہم کرتی ہے جو وہی اقسام ہیں جن کا احاطہ 2-ویلنٹ ویکسین میں کیا گیا تھا۔ یہ 5 دیگر اقسام 31، 33، 45، 52 اور 58 کے خلاف بھی تحفظ فراہم کرتی ہے۔ خاص طور پر ان انفیکشنز کے خلاف جو 12 ماہ یا اس سے زائد عرصے تک برقرار رہیں۔ اس کے علاوہ یہ سروائیکل انفیکشنز کے خلاف 100 فیصد موثر پائی گئی ہے۔
9 سے 17 سال کی لڑکیوں کے لئے صرف 2 خوراکیں لینا کافی ہے جو کہ 18 سے 26 سال کی خواتین میں 3خوراکوں سے حاصل ہونے والے مدافعتی ردعمل کے برابر ہے۔خاص طور پر 15 سے 17 سال کی عمر کی لڑکیوں کے لئے یہ چین میں دستیاب واحد 2-خوراک ایچ پی وی ویکسین ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link