ہفتہ, جنوری 31, 2026
تازہ ترینچین نے معیاری طبی سہولیات تک رسائی کیلئے پہلے آن لائن مشاورتی...

چین نے معیاری طبی سہولیات تک رسائی کیلئے پہلے آن لائن مشاورتی منصوبے کا آغاز کر دیا

بیجنگ (شِنہوا) چین نے بیجنگ میں ایک آزمائشی پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کے تحت مریض پہلی بار طبی مشاورت آن لائن حاصل کر سکیں گے۔ یہ اقدام ڈیجیٹل خدمات کے ذریعے معیاری طبی سہولیات تک رسائی کو مزید بہتر بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔

یہ قدم ملک میں رائج موجودہ طریقہ کار سے ایک اہم تبدیلی کی نمائندگی کرتا ہے جہاں عام طور پر انٹرنیٹ کے ذریعے طبی مشاورت صرف ابتدائی بالمشافہ ملاقات کے بعد فالو اپ وزٹس تک محدود ہوتی ہے۔ اس ایک سالہ آزمائشی منصوبے میں آن لائن ابتدائی طبی جانچ، ورچوئل تشخیص اور تجویز کردہ ادویات کی گھر تک فراہمی جیسی سہولیات شامل ہیں۔

یہ آزمائشی منصوبہ بیجنگ میں بچوں کے دو بڑے ہسپتالوں میں نافذ کیا جا رہا ہے جس کا آغاز بچوں کی نشوونما و ترقی، بچوں کی غذائیت اور بچوں کی ڈرماٹالوجی جیسے شعبوں سے کیا گیا ہے۔ بیجنگ کے صحت حکام کے مطابق ان شعبوں کا انتخاب مریضوں کی زیادہ طلب، غیر مقامی مریضوں کے بڑے تناسب اور آن لائن تشخیص میں نسبتاً کم طبی خطرات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

بیجنگ میں چین کے جدید ترین طبی وسائل موجود ہیں اور یہاں ملک بھر سے بڑی تعداد میں مریض علاج کے لئے آتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آن لائن طبی مشاورت کے آغاز سے ہسپتالوں اور مریضوں پر دباؤ کم ہوگا، خدمات کے معیار میں بہتری آئے گی اور طبی سہولیات تک رسائی میں موجود فرق کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!