جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری بروز جمعہ سے شروع ہو گا ،میچ 7 جنوری تک کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔ٹیسٹ سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز شان مسعود کریں گے جبکہ پروٹیز ٹیم کو ٹیمبا بوومالیڈ کر یں گے
دونوں ٹیمیں آخری ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے لئے بہترین حکمت عملی کے تحت میدان میں اتریں گی۔پروٹیز ٹیم کو پاکستان کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے۔ پروٹیز ٹیم سیریز جیتنے کیلئے جبکہ گرین شرٹس سیریز برابر کرنے کی سرتوڑ کوشش کرے گی۔
