جمعرات, اکتوبر 30, 2025
پاکستانروسی صدر پیوٹن سے منسوب پاکستان کو دھمکی دینے والی وڈیو100 فیصد...

روسی صدر پیوٹن سے منسوب پاکستان کو دھمکی دینے والی وڈیو100 فیصد “جعلی” قرار

اسلام آباد: روسی سفارتخانے نے صدر ولادیمیر پیوٹن کی پاکستان کو دھمکی دینے والی سوشل میڈیا ویڈیو کو “سو فیصد جعلی” قرار دے دیا ہے۔ سفارتخانے نے واضح کیا کہ صدر پیوٹن نے پاکستان یا افغانستان کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔

ترجمان کے مطابق، مذکورہ ویڈیو دراصل 23 اکتوبر کو روسی جغرافیائی سوسائٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس کے بعد میڈیا سے سوال و جواب کے سیشن کی ہے، جسے بعد میں ایڈیٹ کر کے غلط مفہوم کے ساتھ پھیلایا گیا۔

سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا کہ ماسکو پاک۔افغان اختلافات کے سیاسی و سفارتی حل کا حامی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعمیری مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے تاکہ علاقائی سلامتی اور انسدادِ دہشت گردی میں تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

ادھر پاکستان اور افغانستان کے تعلقات حالیہ سرحدی جھڑپوں اور باہمی الزامات کے باعث مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ 11 اکتوبر کے سرحدی حملے کے بعد دوحہ میں فائر بندی طے پائی، تاہم استنبول میں ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ افغان وفد نے مذاکرات میں مرکزی مسئلے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جبکہ پاکستان نے دہشت گردی سے متعلق ٹھوس شواہد پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کے لیے مخلص ہے، تاہم افغان حکومت اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹ رہی ہے، اور پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!