ہفتہ, جنوری 25, 2025
تازہ ترینچین خدمات کے شعبے میں کھپت کو مزید فروغ دے گا

چین خدمات کے شعبے میں کھپت کو مزید فروغ دے گا

بیجنگ: چین  بین الاقوامی اقتصادی وتجارتی قوانین کے ساتھ  اعلی معیار کے مطابق ہم آہنگی اور خدمات کی کھپت کو  فروغ  دینے کے لیے معاشی کھلے پن کو مزید وسعت دے گا۔

معاون  وزیر برائے تجارت  تانگ وین ہونگ نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں  بتایاکہ  خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے حوصلہ افزا صنعتوں  کی تعداد  میں اضافہ کیا جائے گا،تاکہ خدمات سے متعلق مزید شعبے شامل کیے جائیں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی رسائی کے لیے منفی فہرست کو مختصر کیا جائے۔

تانگ نے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن، انٹرنیٹ، تعلیم، ثقافت اور طبی خدمات جیسے شعبوں کو وسیع پیمانے پر مزید کھولا جائے گا ،انہوں نے خدمات کے شعبے میں غیر ملکی کمپنیوں کو ملکی کمپنیوں کے مطابق یکساں مواقع فراہم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) کے  عہدیدار چھانگ تیی ویی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ صارف اخراجات کو فروغ دینے کے لیے خدمات کی کھپت میں اضافہ کرے گی  اور اس شعبے کے لیے مرکزی حکومت کے سرمایہ کاری کے فنڈز کے کردار کو فروغ  دیا جائے گا۔

این ڈی آر سی کے اعداد و شمار کے مطابق، خدمات کی کھپت  گزشتہ سال 44.5 فیصد کے تناسب کے مقابلے میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں فی کس صارف اخراجات کا 45.6 فیصد رہی۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!