ہیڈ لائن: گلوبل لنک |مائیکرو,نینو روبوٹ کے بائیو میڈیکل فیلڈ میں بہتر مستقبل کی امید ہے، چینی سائنسدان
جھلکیاں:
مائیکرو-نینو روبوٹ انتہائی چھوٹےدرجے کے روبوٹ ہیں جنہیں صرف مائیکروسکوپ سے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ روبوٹ بنیادی طور پر بائیو میڈیکل کے شعبے میں علاج کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1- مائیکرو-نینو روبوٹ کے مختلف مناظر
2- ساؤنڈ بائٹ (چینی):جیاؤ نیان ڈونگ، محقق، شین یانگ انسٹی ٹیوٹ آف آٹومیشن
تفصیلی خبر
مائیکرو،نینور وبوٹ انتہائی چھوٹے سائز کے روبوٹ ہیں جو بعض خطرناک اورخاص مقاصد کے لئے انسانوں کی مدد کرسکتے ہیں۔سائنسدانوں کے مطابق ان روبوٹ کا بائیو میڈیکل کے شعبے میں مستقبل روشن ہے۔
ساؤنڈ بائٹ (چینی):جیاؤ نیان ڈونگ، محقق، شین یانگ انسٹی ٹیوٹ آف آٹومیشن
"مائیکرو،نینو روبوٹ مائیکرون اورنینومیٹر کے پیمانے پر تیار کیےگئے چھوٹے روبوٹ ہیں۔ یہ روایتی بڑے سائز کے روبوٹ سے مختلف ہیں۔ یہ روبوٹ ہماری آنکھوں سے نظر نہیں آتے، اس لیے انہیں صرف مائیکروسکوپ کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ روبوٹ بنیادی طور پر بائیو میڈیکل کے شعبے میں استعمال ہوتے ہیں۔چھوٹے سائز کی بدولت روبوٹ کو انسانی جسم میں خون کی نالیوں یا کھوکھلے جگہوں میں ادویات پہنچانےاورعلاج کرنے کے لیے داخل کیا جا سکتا ہے۔
ہمارے تیار کردہ مائیکرو،نینو روبوٹ کوفی الحال بنیادی طورپر کیمیائی اور مقناطیسی اثر کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ روبوٹ کو ٹیومر کے مقام کی طرف بھیجا جاتا ہے تو وہ دوا کے مالیکیولز کو ٹیومر کے تیزابی ماحول میں بھی پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، یہ دوا موثر طور پر ٹیومر کے خلیوں کو نشانہ بنا کر انہیں ختم کر دیتی ہے۔”
شین یانگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link