میرپور : چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے کہا ہے کہ عالمی برادری کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے ،کشمیری کبھی حق خود ارادیت سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 56ویں اجلاس سے کشمیریوں اور فلسطینیوں کو امیدیں وابستہ ہیں،
بھارت کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے،انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم خودارادیت سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو حق دلوانا ہوگا،تنازعہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ حل طلب مسئلہ ہے، اقوام متحدہ اور یورپی یونین مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔