اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینٹرمپ کی امریکہ سے باہر بننے والی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف...

ٹرمپ کی امریکہ سے باہر بننے والی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس سے روانگی کے وقت صحافیوں سے گفتگو کررہے ہیں-(شِنہوا)

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ سے باہر تیار کی گئی تمام فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔

ٹرمپ نے "ٹروتھ سوشل” پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہماری فلم سازی کی صنعت دوسرے ممالک نے امریکہ سے چرالی ہے، بالکل ایسے جیسے کسی بچے سے ٹافی چھین لی جائے۔ اس طویل عرصے سے جاری اور نہ ختم ہونے والے مسئلے کو حل کرنے کے لئے میں امریکہ سے باہر بنائی گئی ہر فلم پر 100 فیصد ٹیرف عائد کروں گا۔

تاہم مقامی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ ٹیرف کب سے نافذ ہوگا، انتظامیہ فلم کی مالیت کیسے طے کرے گی اور یہ پالیسی ان فلموں پر کیسے لاگو ہوگی جو جزوی طور پر بیرون ملک شوٹ کی گئی ہوں۔

یاد رہے کہ مئی کے اوائل میں بھی ٹرمپ نے غیر ملکی سرزمین پر بنی تمام فلموں پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی دی تھی۔

اس وقت ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا تھا کہ "امریکہ میں فلمی صنعت بہت تیزی سے دم توڑ رہی ہے” اور شکایت کی تھی کہ دوسرے ممالک فلم سازوں اور سٹوڈیوز کو اپنی طرف راغب کرنے کے لئے ہر قسم کی مراعات دے رہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!