پیر, مارچ 24, 2025
تازہ ترینچین جنگلی حیات اور پودوں کا تحفظ مضبوط بنانے کے لئے اقدامات...

چین جنگلی حیات اور پودوں کا تحفظ مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کرےگا

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو کے شی شی نیشنل وٹ لینڈ پارک میں ایک تیرتی کشتی نظر آرہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے جنگلات اور سبزہ زاروں کے ادارے نے کہا ہے کہ وہ موسم بہار میں پرندوں کے تحفظ اور جنگلی حیات کے وسائل پر منفی اثر ڈالنے والی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف مخصوص اقدامات کا آغاز کرےگا۔

جنگلات اور سبزہ زاروں کے قومی ادارے کے مطابق چین نے حالیہ برسوں میں اپنی جنگلی حیات اور پودوں کا تحفظ مسلسل مضبوط بنایا ہے۔اس کی اہم محفوظ جانوروں اور پودوں کی اقسام کی تعداد میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔

ادارے نے کہا کہ 2024 میں ملک میں موسم سرما کے آبی پرندوں کی نگرانی شدہ تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ بعض مقامات پر جنگلی پرندوں اور جانوروں کا غیر قانونی شکار اب بھی ہو رہا ہے۔

ادارہ غیر قانونی شکار،پرندوں کی غیر قانونی تجارت اور شکار کے ممنوعہ آلات کی فروخت جیسے اقدامات کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے لئے دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کام کرےگا۔جنگلی حیات اور پودوں کے تحفظ کے لئے مقامی حکومتوں کی قیادت کو بھی بہتر بنایا جائےگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!