کھٹمنڈو: نیپال میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 193 ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی جس کے بعد حادثات کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 193 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 30 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کھٹمنڈو کے کچھ حصوں میں 300 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، بارش کے بعد حادثات میں صرف کھٹمنڈو میں اب تک 33 اموات ہوئی ہیں۔ترجمان نیپالی فوج نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اب تک 4 ہزار افراد کو ہیلی کاپٹر اور کشتیوں کی مدد سے ریسکیو کیا گیا ہے۔
