اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ ن اور سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مودی کی دو گھنٹے طویل تقریر نئی الجھنوں اور سوالات کو جنم دے رہی ہے، جھوٹ کا چائے خانہ زیادہ دیر نہیں چلتا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مودی کی لوک سبھا تقریر جھوٹ کا پلندہ ہے جو بھارتی عوام، میڈیا اور اپوزیشن نے مسترد کر دیا، پاکستان کے معرکہ حق نے بھارت کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔
