جمعرات, جولائی 31, 2025
تازہ ترینچینی اور روسی بحری افواج مشترکہ مشقیں اور سمندری گشت کریں گی

چینی اور روسی بحری افواج مشترکہ مشقیں اور سمندری گشت کریں گی

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ژان جیانگ کے قریب سمندری حدود میں چینی اور روسی بحریہ کے جہازوں کو بیڑوں کی علیحدگی کی ایک تقریب میں دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین اور روس کی بحری افواج اگست میں روس کے شہر ولادی ووسٹوک کے قریب سمندر اور فضائی حدود میں مشترکہ مشقیں کریں گی۔

چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤ گانگ نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ان مشقوں کے بعد دونوں ممالک کی بحری افواج بحرالکاہل میں چھٹی مشترکہ بحری گشت کریں گی۔

ترجمان کے مطابق یہ پروگرام چین اور روس کی افواج کے سالانہ تعاون کے منصوبے کا حصہ ہے۔ اس کا کسی تیسرے فریق سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی یہ موجودہ بین الاقوامی یا علاقائی صورتحال سے متعلق ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!