پیر, مارچ 24, 2025
تازہ ترینچینی شہر میں مرکزی علاقے اور ٹرانسپورٹ مراکز کو ملانے والے روبو...

چینی شہر میں مرکزی علاقے اور ٹرانسپورٹ مراکز کو ملانے والے روبو ٹیکسی روٹس کا آغاز

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں منعقدہ ایک نمائش میں ایک روبوٹیکسی دیکھی جاسکتی ہے۔ (شِنہوا)

گوانگ ژو (شِنہوا) چین کے جنوبی شہر گوانگ ژو کے مصروف مرکزی علاقے میں ایک روبوٹیکسی ٹریفک کے بہاؤ کے درمیان آہستہ آہستہ رک گئی، اس کا اسٹیئرنگ وہیل خود بخود مڑ رہا تھا اور ڈرائیور موجود نہیں تھا۔

ایک مسافر نے ٹیکسی میں سوار ہو کر نشست کے سامنے اسکرین کو چھوکر سفر کی تصدیق کی اور اس کا آغاز ہو گیا۔

چین میں خودکار  ڈرائیونگ ٹیکنالوجی بنانے والے ادارے pony.ai نے جمعہ کو گوانگ ژو میں 4 خودکار ڈرائیونگ آزمائشی روٹس شروع کئے ہیں۔ یہ روٹس شہر کے مرکزی کاروباری علاقے کو گوانگ ژو بائی یون بین الاقوامی ہوائی اڈے  اور گوانگ ژو جنوبی ریلوے اسٹیشن سے منسلک کرتے ہیں۔

pony.ai کے مطابق گوانگ ژو کے رہائشی اب یہ روبو ٹیکسی سروس موبائل ایپ کے ذریعے بک کرسکتے ہیں، اس کے اوقات کار صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک اور رات 7 بجکر 30منٹ سے 9 بجکر30منٹ تک ہیں۔

چین کے  pony.ai کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ دائی دون فینگ کا کہنا ہے کہ شہر کے مرکز میں ٹریفک رش اور گاڑیوں کا بہاؤ زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ شہر کے مرکز کو ٹرانسپورٹ مراکز سے ملانے والے روٹس عموماً ایکسپریس ویز سے گزرتے ہیں جہاں گاڑیاں تیز چلتی ہیں جس کی خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کے تصور، فیصلہ سازی اور آپریشنل صلاحیتوں میں زیادہ اہمیت ہے۔

دائی نے مزید کہا کہ ان 4 آزمائشی روٹس کا آغاز کمپنی کا گوانگ ژو کے اہم ٹریفک اور شہری مرکز میں کامیاب آغاز بھی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!