چین کے نائب وزیر عوامی تحفظ اور قومی امیگریشن انتظامیہ (این آئی اے) کے سربراہ وانگ ژی ہونگ، این آئی اے کے عہدیدار شیونگ شورین، چھی جنگ یانگ اور لیو جیا سٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس (ایس سی آئی او) کے زیراہتمام پریس کانفرنس میں شریک ہیں- (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی شہریوں کے کارآمد عام پاسپورٹس کی تعداد 16 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔
چین کی قومی امیگریشن انتظامیہ (این آئی اے) کے اہلکار شیونگ شورین نے بتایا کیا کہ 14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران چینی شہریوں کو داخلے اور اخراج کی 30 کروڑ سے زائد دستاویزات جاری کی جا چکی ہیں۔
شیونگ کے مطابق اس وقت چینی پاسپورٹ رکھنے والے افراد بغیر ویزا یا آمد پر ویزے کے ذریعے 90 سے زائد ممالک اور علاقوں میں داخل ہوسکتے ہیں۔
شیونگ نے مزید کہا کہ بین الاقوامی مشاورتی اداروں کی درجہ بندی کے مطابق چینی پاسپورٹ کا عالمی نقل و حرکت سکور 2021 میں 72ویں نمبر سے بڑھ کر اب 60 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
این آئی اے کے مطابق چینی شہریوں کے لئے بیرون ملک سفر کو مزید آسان بنانے کی خاطر داخلہ و اخراج کی دستاویزات کی درخواست دینے کا عمل مزید سہل بنانے پر کام جاری رکھا جائے گا۔
