کمبوڈیا: تھائی لینڈ نے کمبوڈیا پر جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمبوڈیا کی فوج نے سرحد پر رات کے وقت حملہ کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ اس کے فوجی صوبہ سیساکیت میں کمبوڈیائی افواج کی جانب سے چھوٹے ہتھیاروں اور دستی بموں سے حملے کا نشانہ بنے، اور یہ جارحیت بدھ کی صبح تک جاری رہی، یہ جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
تھائی حکومت کے ترجمان جیرایو ہوآنگساب نے بھی رات کے وقت جھڑپوں کی اطلاع دی، لیکن ایک بیان میں کہا کہ تھائی فریق نے صورتحال پر قابو رکھا اور بدھ کی صبح 8 بجے سے سرحد کے ساتھ عمومی حالات معمول پر ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان امن معاہدہ ملائیشیا میں اس وقت طے پایا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مداخلت کی تھی، ٹرمپ کو تھائی لینڈ اور کمبوڈیا دونوں ایک تجارتی معاہدے کے لیے خوش کر رہے ہیں تاکہ ان کی جانب سے بھاری تجارتی محصولات کی دھمکی سے بچا جاسکے۔
