جمعرات, جنوری 16, 2025
تازہ ترینچین نے بحیرہ جنوبی چین پر فلپائن اور جرمنی کے الزامات مسترد...

چین نے بحیرہ جنوبی چین پر فلپائن اور جرمنی کے الزامات مسترد کردیئے

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے کہا ہے کہ فلپائن بحیرہ جنوبی چین تنازع پرچین کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانا بند کردے اور خطے سے باہر کے ممالک سے امید کی جاتی ہے کہ وہ ایسے اقدامات کریں گے جو علاقائی امن و استحکام میں سازگار ہوں۔

ماؤ نے یہ بات فلپائن اور جرمنی کے درمیان رواں سال دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے کے عزم کے بعد کہی ، اس معاہدے میں بحیرہ جنوبی چین کے متنازع علاقوں پر عالمی قوانین پر مبنی نظم و نسق برقرار رکھنے کا عہد کیا گیا تھا۔

ماؤ نے کہا کہ چین کی علاقائی خودمختاری اور بحیرہ جنوبی چین میں بحری حقوق اور مفادات کو متعلقہ عالمی قانون اور طرز عمل سے مطابقت رکھتے ہیں ۔ چین نہیں بلکہ فلپائن بحیرہ جنوبی چین میں کشیدگی پیدا کررہا ہے۔

ماؤ نے کہا کہ فلپائن کی شخصیات کو اپنی غلط فہمیاں دور کرنا اور بے بنیاد الزامات لگانا بند کرنا چاہئے۔

ترجمان نے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین میں جہازرانی کی آزادی کبھی بھی کوئی مسئلہ نہیں رہی  یہ جھوٹا بیانیہ قطعی بے معنی ہے۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں