پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عوام کو جمہوریت اور حقوق کے لیے اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا، انہیں ہی عوام پر مسلط کر دیا گیا ہے۔
علیمہ خان نے زور دیا کہ عوام کو جمہوریت کی مضبوطی اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے سڑکوں پر نکلنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ ناانصافی کے خلاف باہر نہیں نکلیں گے، وہ جمہوریت کے نقصان کے ذمہ دار ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 5 اگست کو تحریک ختم نہیں ہوگی بلکہ آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔
