ویتنام کے وسطی شہر ہوئے میں روایتی چینی اوپرا کا مظاہرہ پیش کیا جا رہا ہے۔(شِنہوا)
ہوئے، ویتنام (شِنہوا) چین کے گوانگ شی ژوانگ خود مختار علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک طائفہ نے ویتنام کے وسطی شہر ہوئے میں ایک روایتی چینی اوپرا کا مظاہرہ کیا۔
ہوئے کے امپیریل سٹی کے اندر رائل تھیٹر میں منعقد ہونے والے اس مظاہرے میں چینی اوپر ا کے مختلف انداز پیش کیے گئے اور اس میں چینی اور ویتنامی حکام کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں سمیت ایک وسیع تعداد میں سامعین نے شرکت کی۔
اس مظاہرے میں براہ راست موسیقی، روایتی ملبوسات اور چینی اوپرا کی مختلف اقسام کے مناظر شامل تھے۔
یہ دورہ چین اور ویتنام کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے اوریہ ہو چھی منہ سٹی میں بھی جاری رہے گا۔
