اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں نئے ہسپتال بردار بحری جہاز سے تحفظ عامہ کی خدمات...

چین میں نئے ہسپتال بردار بحری جہاز سے تحفظ عامہ کی خدمات کی کوششیں اجاگر

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کی ژوشان بندرگاہ پر چینی بحریہ کا ہسپتال بردار جہاز ’’امن جہاز‘‘ لنگر انداز ہے- (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان نے ملک کے تیسرے بڑے ہسپتال بردار جہاز "مبارک جہاز” کی شمولیت کی تصدیق کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ ایسے جہاز بین الاقوامی برادری کو عوامی سلامتی کی خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ترجمان ژانگ شیاؤگانگ نے معمول کی پریس کانفرنس میں بتایا کہ "مبارک جہاز” چین کا مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ تیسرا ہسپتال بردار جہاز ہے جس کا وزن 10ہزار ٹن ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جنگی تیاری کی صلاحیتوں اور جدید طبی سہولیات سے لیس یہ نیا ہسپتال بردار جہاز "امن جہاز ” اور "شاہراہ ریشم جہاز ” کے ساتھ سمندری طبی امداد کی سرگرمیوں کے لئے ایک بنیادی اثاثے کے طور پر شامل ہو گیا ہے۔

انہوں نے جہاز کے متعدد مشنز کو بھی اجاگر کیا جن میں بین الاقوامی انسانی طبی خدمات فراہم کرنا، بڑے پیمانے پر آفات کے دوران ہنگامی طبی امداد مہیا کرنااور فوجی طبی تبادلے کو فروغ دینا شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!