اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی عہدیدار کا شنگھائی کے بین الاقوامی مالیاتی مرکز کے طور پر...

چینی عہدیدار کا شنگھائی کے بین الاقوامی مالیاتی مرکز کے طور پر کردار کو مزید مضبوط بنانے پر زور

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی نائب وزیر اعظم حہ لی فینگ  ایک تقریب سےخطاب کر رہے  ہیں۔(شِنہوا)

شنگھائی (شِنہوا) چین کے سینئر عہدیدار حہ لی فینگ نے شنگھائی کے بین الاقوامی مالیاتی مرکز کے طور پر کردار کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی مالیاتی کمیشن دفتر کے ڈائریکٹر حہ نے شنگھائی کو ایک عالمی مالیاتی مرکز کے طور پر ترقی دینے میں مدد کے لئے منعقدہ ایک سمپوزیم میں شرکت کرتے ہوئے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے  اس بات پر زور دیا کہ مالیاتی سلامتی کو یقینی بنانے کے پیش نظر شہر کے مالیاتی کھلے پن کے گیٹ وے اور مرکز کے طور پر کردار کو مسلسل مضبوط کرنا اور آر ایم بی اثاثوں کے عالمی مخصوص مرکز اور رسک مینجمنٹ سینٹر کے طور پر اس کی حیثیت کو بڑھانا چاہئے۔

حہ نے کہا کہ شنگھائی بلدیہ کو اپنی بنیادی ذمہ داری نبھانی چاہئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مالیاتی ضابطہ کار حکام اور مالیاتی اداروں خاص طور پر شنگھائی میں موجود اداروں کورابطے اور تعاون کو بڑھانا چاہئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!