چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت کی امدادی ٹیم میانمار کے شہر ینگون پہنچ گئی۔ (شِنہوا)
کونمنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان سے ایک طبی ٹیم ہفتے کی صبح میانمار کے ینگون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی ہے، یہ جمعہ کو ملک میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد پہلی غیرملکی امدادی ٹیم کی میانمارآمد ہے۔
یہ 37 رکنی ٹیم انسانی تلاش کے آلات ، زلزلے کی پیشگی اطلاع کے نظام ، نقل وحمل کے قابل سیٹلائٹ ٹیلی مواصلات آلات اور ڈرونز جیسے ہنگامی امدادی سامان لے کر گئی ہے۔ یہ ٹیم نیپیڈو کے متاثرہ علاقوں میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے میانمار کی فائر اینڈ ریسکیو سروسز کے ساتھ مل کر امدادی کام کررہی ہے۔
ملک کی ریاستی انتظامی کونسل کی اطلاعاتی ٹیم کے مطابق میانمار میں زلزلے سے مجموعی طور پر 1 ہزار 644 افراد ہلاک اور 3 ہزار 408 زخمی ہوئے جبکہ 139 لاپتہ ہیں۔
چین کی وزارت ہنگامی انتظام کی بھیجی گئی 82 رکنی چینی امدادی ٹیم بھی امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لئے امدادی آلات اور رسد لے کر ہفتہ کی سہ پہر میانمار پہنچ گئی تھی۔
ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنہ (آر سی ایس سی) نے میانمار کو ہنگامی انسانی امداد بھیجی ہے جس میں 300 خیمے، 2 ہزار کمبل، 600 فولڈنگ بستر اور 2 ہزار متاثرہ گھرانوں کے لئے امدادی کٹس شامل ہیں۔
آر سی ایس سی کا کہنا ہے کہ آر سی ایس سی کی ایک بین الاقوامی امدادی ٹیم بھی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی کارروائیوں میں مدد کے لئے ضروری سازوسامان کے ساتھ میانمار بھیج دی گئی ہے۔
چین کے کئی حصوں سے امدادی دستے میانمار میں امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لئے پہنچ رہے ہیں۔
چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین سے 23 رکنی رضاکار ٹیم ہفتہ کی سہ پہر میانمار پہنچ چکی تھی، یہ اپنے ساتھ ہلکے امدادی آلات، طبی ہنگامی آلات اور انسان کی تلاش کے آلات اور ایک امدادی کتا لے کر گئی ہے۔
زلزلہ مرکز سے تقریباً 300 کلومیٹر دور یون نان کے دے ہونگ دائی اور جنگ پو خود مختارپریفیکچر نے میانمار میں امدادی کاموں میں مدد کے لئے فوری طور پر خیمے، ادویات، فولڈنگ بستر ، کاٹن کے کمبل، تیار نوڈلز اور دیگر امدادی سامان روانہ کیا ہے جس کی مالیت 11 لاکھ یوآن (تقریباً 1 لاکھ 53 ہزار 300 امریکی ڈالرز) ہے۔
چائنہ بلیو اسکائی ریسکیو ٹیم کی یون نان شاخ سے 16 تجربہ کار ارکان ذاتی حفاظتی سامان، ابتدائی طبی امداد کا سامان ، بجلی پیدا کرنے والے آلات، انہدام کے آلات اور شہری استعمال کے دیگر زلزلے سے بچاؤ کے آلات اور سامان لے کر سرحدی بندرگاہ روئی لی سے میانمار پہنچے ہیں۔
چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ کی حکومت نے بھی متاثرہ علاقوں میں تلاش اور بچاؤ کی کوششوں میں مدد کے لئے 51 رکنی امدادی ٹیم بھیجی ہے۔
