جمعہ, اپریل 18, 2025
تازہ ترینچین میں جعلی اور ناقص زرعی رسد کے خلاف کارروائی کا آغاز

چین میں جعلی اور ناقص زرعی رسد کے خلاف کارروائی کا آغاز

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر شوانگ یاشان میں زرعی رسد کے لئے ریلوے لائن کے قریب مزدور کھاد کے بیگ اتاررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں عوامی تحفظ حکام موسم بہار  کی کاشتکاری  قریب آتے ہی جعلی یا ناقص زرعی رسد کی پیداوار اور فروخت کے خلاف سخت کارروائی شروع کریں گے جس کا مقصد کسانوں کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔

وزارت عوامی تحفظ  کے مطابق کھیتوں میں ہل چلانے کے عروج کے وقت  زرعی رسد کی عمومی طور پر سب سے زیادہ مانگ ہوتی ہے جس میں بیج، کھاد، کیڑے مار ادویات اور زراعتی آلات شامل ہیں۔

وزارت نے تمام سطح پر حکام سے کہا ہے کہ وہ جعلی یا ناقص زرعی رسد فراہم کرنے والی غیرمجاز ورکشاپس یا اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں جو اس طرح کے جرائم میں ملوث ہیں اور غیر قانونی آن لائن فروخت کررہے ہیں۔

وزارت نے  بیج کی صنعت میں تخلیقی حقوق کاتحفظ مزید مضبوط کرنے کا بھی کہا ہے۔

عوامی تحفظ کے اداروں نے 2024 میں ملک بھر میں جعلی یا ناقص زرعی رسد  سے متعلق 500 سے زائد فوجداری مقدمات کی تحقیقات اور کارروائی کی جس نے مئوثر انداز  سے اناج کی پیداوار اور تحفظ کو یقینی بنایا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!