جمعہ, جنوری 30, 2026
پاکستانپنجاب بجٹ 25-26، سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش پر 26ارب سے...

پنجاب بجٹ 25-26، سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش پر 26ارب سے زائد خرچ

پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی پوسٹ بجٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا ہے کہ پنجاب حکومت نے سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش پرسرکاری خزانہ لٹا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش پر بجٹ 25-26کی دوسری سہ ماہی تک مجموعی طور پر 26ارب سے زائد خرچ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی میں 38ارب روپے سے زائد جاری ہوئے جبکہ اب تک 13ارب سے زائد خرچ ہوئے ہیں، دوسری سہ ماہی میں 20ارب روپے سے زائد جاری ہوئے جبکہ اب تک 13ارب سے زائد خرچ ہوئے ہیں۔

بجٹ 25-26میں سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش کیلئے 161ارب روپے سے زائد رکھے گئے تھے۔

دوسری سہ ماہی تک محکمہ آبپاشی نے مجموعی طور پر 7ارب سے زائد خرچ کئے ہیں جبکہ سڑکوں کی تزئین و آرائش پر 37ارب روپے سے زائد خرچ کئے گئے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!