جمعہ, جنوری 30, 2026
انٹرنیشنلغزہ جنگ میں 71 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، اسرائیلی فوج کا...

غزہ جنگ میں 71 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، اسرائیلی فوج کا اعتراف

اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے پہلی بار تسلیم کیا ہے کہ غزہ جنگ میں شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی تعداد تقریبا 71 ہزار ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی دفاعی فورسز نے مانا ہے کہ اکتوبر 2023سے جاری جنگ کے دوران یہ جانی نقصان ہوا، اس سے قبل اسرائیل غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کو ناقابل اعتبار قرار دیتا رہا تھا تاہم اقوام متحدہ ان اعداد و شمار کو قابلِ اعتماد سمجھتا ہے۔

آئی ڈی ایف کے مطابق یہ تعداد صرف ان افراد پر مشتمل ہے جو براہ راست فوجی کارروائی میں مارے گئے جبکہ ملبے تلے دبے لاپتہ افراد، بھوک یا بیماری سے ہونیوالی اموات اس میں شامل نہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 71,667 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں سے 90فیصد سے زائد کی شناخت نام اور شناختی نمبرز کے ذریعے ہو چکی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!