پیر, مارچ 24, 2025
تازہ ترینمرسڈیز بینز کی نئی مصنوعات کے اجرا کے ساتھ ترقی پر نظریں،...

مرسڈیز بینز کی نئی مصنوعات کے اجرا کے ساتھ ترقی پر نظریں، چین میں سرمایہ کاری کا عزم

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں چھٹی چین بین الاقوامی درآمدی نمائش(سی آئی آئی ای) میں ایک مرسڈیز بینز ای 300 ایل سیڈان نمائشی بوتھ میں کھڑی ہے-(شِنہوا)

فرینکفرٹ(شِنہوا)جرمنی کی پرتعیش گاڑیاں بنانے والی کمپنی مرسڈیز بینز گروپ اے جی نے اپنے 2024 کے مالیاتی نتائج میں کمی کی اطلاع دی ہے تاہم مشکل صورتحال کے باوجود کمپنی وسیع پیمانے پر مصنوعات کے اجرا کی مہم کے ذریعے ترقی کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز رکھتی ہے اور چین میں اپنی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔

مرسڈیز بینز کے بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین اولا کائل لینیئس نے کہا کہ ’’انتہائی مشکل ماحول‘‘ میں نتائج ‘ٹھوس’ ہیں۔ سود اور ٹیکس (ای بی آئی ٹی) سے قبل گروپ کا منافع 13.6 ارب یورو (14.2 ارب امریکی ڈالر) رہا جبکہ مجموعی آمدن 145.6 ارب یورو رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.46 فیصد کی کمی ظاہر کرتی ہے۔ کمزور طلب کے باعث ٹیکس اور سود کے بغیر کاروں کے شعبے کے منافع میں8.7 ارب یورو کی گراوٹ سامنے آئی۔

اولا کائل لینیئس نے کہا کہ فروخت بڑھانے کے لئے مرسڈیز بینز اس سال سے متعدد نئی گاڑیوں کے ماڈلز پر مشتمل "زبردست پروڈکٹ لانچ مہم” شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔

گروپ نے اپنی مسابقت اور لچک کو مضبوط بنانے کے لئے کارکردگی میں اضافے کا ایک جامع پروگرام بھی متعارف کرایا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 2027 تک مجموعی طور پر درجنوں نئے ماڈلز کے مارکیٹ میں آنے کے بعد فروخت میں تیزی آنے کی توقع ہے۔

دو دہائیوں سے چین میں کام کرنے والی کمپنی نے مقامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے ملک میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

2024 میں مرسڈیز بینز نے اپنے چینی شراکت داروں کے ساتھ مل کر چین میں اپنی مصنوعات کو وسعت دینے کے لئے اضافی 14 ارب یوآن (1.92 ارب ڈالر) لگانے کا عزم کیا تھا۔ مزید برآں کمپنی نے گزشتہ سال شنگھائی میں 6کروڑ 90لاکھ یوآن (تقریباً 94لاکھ 70ہزار ڈالر) کی لاگت سے موجودہ تحقیقی مرکز کو اپ گریڈ کرکے تحقیق وترقی کی ایک نئی عمارت کا افتتاح کیا تھا۔

یہ تزویراتی اقدامات مرسڈیز بینز کی چین میں اپنی کاروباری ترقی اور دنیا بھر میں جدیدیت کو فروغ دینے کی نئی رفتار پیدا کرنے کی جاری کوششوں کو اجاگر کرتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!