اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینلُکسر کے ہنرمند قدیم مصری عقیق تراشی کے فن  کو نئی زندگی...

لُکسر کے ہنرمند قدیم مصری عقیق تراشی کے فن  کو نئی زندگی دے رہے ہیں

مصر کے شہر لُکسر میں قدیم معبدوں اور مقبروں کے درمیان، ماہر کاریگر عقیق  پتھر کو شاندار فن پاروں میں ڈھال کر ایک قدیم ورثے کو زندگی بخش رہے ہیں۔

دریائے نیل کے مغربی کنارے پر کھلی فضا میں قائم ورکشاپس میں، یہ کاریگر روایتی اوزاروں کی مدد سے چمکدار پتھر کو مجسموں، گلدانوں اور مختلف اشکال میں تراشتے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 ( عربی): جمال محمود، کاریگر

"ہم وہی تکنیک، اوزار اور مواد استعمال کرتے ہیں جو قدیم مصر میں ان فن پاروں کی تخلیق کے لیے استعمال ہوتے تھے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 ( عربی): محمود ابو عیش، کاریگر

"یہ ہنر ہمارا ورثہ اور ہمارے آبا و اجداد کی نشانی ہے، جسے میں نے یہاں انہی کارخانوں میں سیکھا۔ ہم پتھروں کو ایش ٹرے اور گلدانوں میں ڈھالتے ہیں اور میں اسے حقیقی فن سمجھتا ہوں۔”

(اینکر)

عقیق، جو سفید، سنہری بھورے اور زمردی مائل سبز رنگوں میں پایا جاتا ہے، کاریگروں کے لیے تخلیقی صلاحیتوں کے نئے امکانات اور چیلنجز پیش کرتا ہے۔

اگرچہ پہلے  یہ ہنر زوال پذیر تھا، لیکن اب نوجوان نسل کی دلچسپی نے اسے نئی زندگی دے دی ہے۔

قاہرہ  سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی  رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!