ایتھوپیا کےعدیس ابابا سے تقریباً 33 کلومیٹر مشرق میں واقع دوکم ٹاؤن میں چینی امداد سے بنائے گئے 40 پانی کے سیلرز کی تکمیل اور باضابطہ حوالے کرنے کی تقریب میں مقامی افراد شرکت کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
عدیس ابابا (شِنہوا) غربت کے خاتمے کے لیے کام کرنے والی قومی سماجی تنظیم چائنہ فاؤنڈیشن برائے دیہی ترقی (سی ایف آر ڈی) نے وسطی ایتھوپیا کی دیہی برادریوں کو بہت زیادہ ضروری واٹر سیلر سہولیات فراہم کی ہیں۔
40 واٹر سیلرز کی تکمیل اور باضابطہ حوالے کرنے کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا سے تقریباً 33 کلومیٹر مشرق میں واقع دوکم ٹاؤن کے نواح میں اوبائے پرائمری سکول میں منعقد ہوئی ۔
یہ اقدام شوژو کنسٹرکشن مشینری گروپ کمپنی لمیٹڈ(ایکس سی ایم جی) کے تعاون سے اٹھایا گیا جس کا مقصد دیہی علاقوں میں صاف پانی تک محدود رسائی کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنا ہے۔
مقامی حکومتی اہلکاروں اور کمیونٹی کے ارکان نے ان نئی سہولیات پر شکریہ کا اظہار کیا اور صاف پانی کے ذرائع فراہم کرنے میں اس اہم حمایت پر سی ایف آر ڈی اور اس کے شراکت داروں کی تعریف کی۔
ضلع میلکا کے انتظامی سربراہ دوگما کینا نے کہا کہ متعدد سرمایہ کار اور تنظیمیں کمیونٹی کے ساتھ کام کر رہی ہیں تاہم یہ تعاون دوسروں کے لیے ایک نمونہ ہے جو نوجوان طلبا سمیت رہائشیوں کے لیے امید اور روشن مستقبل فراہم کرتا ہے۔
سی ایف آر ڈی ایتھوپیا دفتر کی کنٹری ڈائریکٹر یِن چھیان نے کہا کہ پانی کے سیلرز کی حالیہ حوالگی تنظیم کے اس عزم کو اجاگر کرتی ہے کہ ایتھوپیا میں دیہی برداریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جائےگا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link