جمعرات, جنوری 16, 2025
پاکستانکراچی، شادی تقریب میں فائرنگ سے زخمی بچہ جاں بحق، ملزم گرفتار

کراچی، شادی تقریب میں فائرنگ سے زخمی بچہ جاں بحق، ملزم گرفتار

کراچی: کراچی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کے  نتیجے میں بچہ جاں بحق ہوگیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے تین ہٹی کے قریب ایک گھر میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 10 سالہ بچہ سر میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے ہسپتال داخل کرایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

والدین کے مقدمہ درج کرانے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ہٹی لال مسجد کے قریب سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے، پابندی کے باوجود ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ملزم کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں