چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں گوانگ ژو بائی یون ریلوے اسٹیشن کا تعمیراتی مقام دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
گوانگ ژو (شِنہوا) چین کے اقتصادی مرکز گوانگ ڈونگ صوبے سے 2024 کے دوران 60 کروڑ مسافر دورے ریکارڈ ہوئے جس میں ہانگ کانگ سے آمدورفت میں اضافہ بھی شامل ہے۔
گوانگ ژو ریلوے گروپ کے مطابق ہفتے تک 2024 میں مسافروں نے گوانگ ژو-شین زین- ہانگ کانگ تیزرفتار ریلوے کے ذریعے گوانگ ڈونگ اور ہانگ کانگ کے درمیان 2 کروڑ 70 لاکھ سے زائد دورے کئے جو سالانہ 37 فیصد اضافہ ہے۔
چینی مین لینڈ کے شہروں اور ہانگ کانگ کو ملانے والے ٹرینوں کے بڑھتے روٹس کے ساتھ ساتھ زیادہ مسافر اس تیز رفتار ریلوے کو سیاحت، کاروبار اور رشتہ داروں سے ملنے کے لئے استعمال کررہے ہیں۔
ریلوے گروپ کے مسافر نقل و حمل شعبے کے ڈائریکٹر ژانگ ژے کا کہنا ہے کہ مسافروں کی تعداد میں اضافہ گوانگ ڈونگ – ہانگ کانگ – مکاؤ عظیم تر خلیجی علاقے کی تعمیر میں مسلسل پیشرفت اور فروغ پاتی ہوئی اقتصادی ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link