چین کے جنوبی ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے گولڈن باؤہیانیا سکوائر میں خواتین سیاح سلیفیاں لے رہی ہیں- (شِنہوا)
ہانگ کانگ(شِنہوا)چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے امریکہ کے نام نہاد سفری ہدایت نامہ کی سخت مخالفت اور مذمت کی ہے، جو ایک بار پھر عوام کو الجھن میں ڈال رہی ہے اور ایچ کے ایس اے آر کو بدنام کررہی ہے۔
ہانگ کانگ خصوصی انتطامی علاقے کی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ایک اعلیٰ بین الاقوامی شہر کی حیثیت سے ہانگ کانگ کا دیگر ممالک، خطوں اور متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ باقاعدگی سے قریبی رابطہ ہے۔ اس طرح کے عام تبادلے کو بنیادی قانون اور ہانگ کانگ کے قوانین کے تحت تحفظ حاصل ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہانگ کانگ سیاحوں کے لئے ایک پرکشش مقام بنا ہوا ہے۔ نیا نافذ کردہ تحفظ قومی سلامتی آرڈیننس ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کے ساتھ ہم آہنگی اور مطابقت رکھتا ہے۔ وہ مل کر قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے ایک جامع قانونی نظام اور نفاذ کا طریقہ کار تشکیل دیتے ہیں۔
اب جبکہ ہانگ کانگ میں استحکام اور سلامتی بحال ہو چکی ہے، ہانگ کانگ کے باشندے ان حقوق اور آزادیوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں جو تشدد اور 2019 میں ہانگ کانگ کے "رنگین انقلاب” کے دوران حاصل کرنے سے قاصر تھے۔
ایچ کے ایس اے آر حکومت نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ حقائق کو غلط فہمیوں سے دور رکھے اور ایچ کے ایس اے آر کو بدنام کرنا فوری طور پر بند کرے۔
