اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلویزا استثنیٰ سے ملائیشیا اور چین کے عوام کے درمیان تعلقات مضبوط...

ویزا استثنیٰ سے ملائیشیا اور چین کے عوام کے درمیان تعلقات مضبوط ہوئے، عہدیدار

ملائیشیا کے کوالالمپور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافر ایم یو9629پرواز کے عملے کے ارکان کے ساتھ تصویربنوارہے ہیں۔(شِنہوا)

کوالالمپور(شِنہوا)ملائیشیا کے ایک عہدیدار نے  کہا ہے کہ چین کی جانب سے ملائیشیاکے شہریوں کے لئے ویزا استثنیٰ اور چینی شہریوں کے لئے ملائیشیا کی پالیسی نے سیاحت اور لوگوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم کیا ہے۔

وزارت سیاحت، فنون لطیفہ اور ثقافت کے سیکرٹری جنرل روسلان عبدالرحمان نے شِنہوا کو بتایا کہ جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں چینی سیاحوں کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ پالیسیوں کی کامیابی اور دانشمندی کا ثبوت ہے، رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں  26لاکھ 90 ہزار چینی سیاح ملائیشیا آئے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 144 فیصد زیادہ ہیں۔

ملائیشیا کی آسیان کی آئندہ صدارت کے تناظر میں روسلان عبدالرحمان نے امید ظاہر کی کہ اس کے نتیجے میں پورے خطے سے اضافی سیاحوں کی آمد ہوگی اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اس سے ملائیشیا کا آسیان پلیٹ فارم کے ذریعے چین جیسے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ رابطہ ہوگا ۔

ملائیشیا یکم جنوری 2025 کو باضابطہ طور پر آسیان کی صدارت سنبھالے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!