اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلروسی وزیر خارجہ کی مغربی ممالک کی طرف سے اقوام متحدہ کی...

روسی وزیر خارجہ کی مغربی ممالک کی طرف سے اقوام متحدہ کی توہین کی مذمت

اقوام متحدہ: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب اقوام متحدہ کو نظر انداز کرتے ہوئے یکطرفہ اقدامات کے ذریعے عالمی اعتماد کو نقصان پہنچانا جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے لیے مغربی ممالک کی توہین کی ایک مثال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہر وہ شخص جو اب بھی ہمدردی کا احساس رکھتا ہے’ اس بات پر ناراض ہے کہ گذشتہ سال اسرائیلیوں پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کو فلسطینی شہریوں کو اجتماعی طور پر سزا دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے امریکی ہتھیاروں سے ان کے قتل عام کو فوری طور پر ختم کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو "انفرادی ریاستوں کے ہاتھوں میں کھیلنے کے لالچ سے بچنے کی ضرورت ہے۔

لاوروف نے کہا کہ محاذ آرائی اور بالادستی سے کوئی عالمی مسئلہ حل نہیں ہوگا جو بڑے اور چھوٹے ممالک کے مساوی حقوق پر مبنی کثیر قطبی عالمی نظام کی تشکیل کے بامقصد عمل کی راہ میں روکاوٹ ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!