پیر, مارچ 24, 2025
تازہ ترینچین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز نے نجی کمپنیوں کے لیے حمایت...

چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز نے نجی کمپنیوں کے لیے حمایت بڑھانے کا اعلان کردیا

چین، مشرقی صوبے شان ڈونگ کی کاؤنٹی ہوئی من کی جال اور رسیاں بنانے والی کمپنی کی ورکشاپ میں خواتین محنت کش کام کر رہی ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) قومی ترقی و اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی) نے کہا ہے کہ وہ نجی کاروباری اداروں کو اہم قومی حکمت عملیوں میں حصہ ڈالنے، اہم شعبوں میں سلامتی کی صلاحیتیں بڑھانے اور بڑے پیمانے پر سازوسامان کی اپ گریڈنگ اور اشیا تبادلہ پروگرام میں حصہ لینے میں مدد کرے گا ۔

یہ اقدام ایک اہم سیمینار کے بعد سامنے آیا جس میں نجی کاروباری اداروں پر توجہ مرکوز کی گئی تھی اور اس میں نجی کاروباری نمائندوں نے شرکت کی۔

قومی ترقی و اصلاحات کمیشن نے منگل کو کہا کہ وہ مارکیٹ تک رسائی کے لئے ایک نئی منفی فہرست پر نظرثانی کرکے اسے جلد از جلد شائع کرے گا اور مسابقتی بنیادی سہولیات کے شعبے اور اہم قومی سائنسی تحقیقی سہولیات تک نجی شعبے کی منصفانہ رسائی یقینی بنانے سے متعلق کوششیں جاری رکھے گا۔

اس کے علاوہ، قومی ترقی و اصلاحات کمیشن متعلقہ سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ بددیانت کاروباری طریقوں پر سخت جرمانوں کے نفاذ اور نجی کاروباری اداروں پر واجب الادا ادائیگیوں کا مسئلہ حل کرنے کے لئے انتظامی اقدامات تیز کئے جاسکیں۔

عرصہ دراز سے نجی شعبہ چینی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جو کل ملکی کاروبار کا 92 فیصد سے زائد حصہ ہے۔  یہ چین کی اختراعی مہم میں پیشرفت کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کررہا ہے اور اس کے اعلیٰ ٹیکنالوجی کاروباری اداروں میں 92 فیصد سے زیادہ حصہ ڈالتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!