اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلبھارت ،گجرات میں شدید بارشوں سے مرنے والوں کی تعداد 35 ہو...

بھارت ،گجرات میں شدید بارشوں سے مرنے والوں کی تعداد 35 ہو گئی

نئی دہلی: بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں شدید بارشوں سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 35 ہو گئی ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کے کئی علاقوں میں مسلسل چوتھے دن بھی موسلادھار بارش جاری ہے۔ مسلسل بارش کی وجہ سے جمعرات کی صبح راجکوٹ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے کی ایک دیوار گر گئی۔

حکام کے مطابق ریاست کے متاثرہ اضلاع میں  امداد کی فراہمی اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔

سیلاب زدہ علاقوں سے تقریباً 18ہزار افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور 40ہزار  سے زیادہ کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

بارش میں عارضی وقفے کے باوجود، ریاست کے مرکزی شہر ودودرا کے درمیان سے گزرنے والے دریاوشوامتری میں طغیانی سے شہر کے وسیع رہائشی علاقے زیر آب آگئے اورعمارتیں، سڑکیں اور گاڑیاں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!