چین نے ویزہ فری فہرست میں مزید ممالک شامل کرلئے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین 9 جون 2025 سے 8 جون 2026 تک سعودی عرب، عمان، کویت اور بحرین کے عام پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کو 30 دن تک کے لئے ویزا کے بغیر چین میں داخلے کی اجازت دینے کی پالیسی آزمائشی طور پر نافذ کرے گا۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے یومیہ پریس بریفنگ میں آزمائشی بنیادوں پر 4 خلیجی ممالک کے لئے یکطرفہ ویزا فری پالیسی کے چین کے حالیہ اعلان کی وضاحت کی۔
ماؤ نے کہا کہ ان 4 ممالک کے شہریوں کو کاروبار، سیر و تفریح، رشتہ داروں یا دوستوں سے ملنے، تبادلے یا راہداری کے طور پر 30 دنوں تک چین کا سفر کرنے کے لئے ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ماؤ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور قطر 2018 سے چین کے ساتھ باہمی ویزا فری پالیسیوں پر عمل کررہے ہیں۔ چین اب تمام جی سی سی (خلیج تعاون کونسل) کے رکن ممالک کو ویزہ فری سہولت مہیا کررہا ہے۔ ہم جی سی سی ممالک کے مزید دوستوں کا چین کا دورہ کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link