اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینایکسپو 2025 اوساکا میں چینی پویلین کے ہفتہ سیچھوان کا آغاز

ایکسپو 2025 اوساکا میں چینی پویلین کے ہفتہ سیچھوان کا آغاز

جاپان کے شہر اوساکا میں افتتاحی تقریب کے دوران سیچھوان اوپیرا کے روپ بدلنے اور شمالی سیچھوان کی دیو قامت کٹھ پتلیوں سمیت مختلف پرفارمنسز کے ذریعے باشو ثقافت کی عکاسی کی جارہی ہے-(شِنہوا)

اوساکا(شِنہوا)ایکسپو 2025 اوساکا میں چینی پویلین کے ہفتہ سیچھوان کا آغاز ہوگیا جس کی افتتاحی تقریب میں 150 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔

"شاندار باشو ثقافت، بہتر مستقبل کے لئے ایک ساتھ” کے عنوان سے ہفتہ سیچھوان میں اوساکا اور سیچھوان دونوں میں نمائشیں، ثقافتی مظاہرے اور سرمایہ کاری کے فروغ جیسی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔

افتتاحی تقریب میں سیچھوان اوپیرا کا روپ بدلنے اور شمالی سیچھوان کی دیو قامت کٹھ پتلیوں سمیت فن کے مظاہروں  کا ایک سلسلہ شروع ہوا جس میں سیچھوان کے ثقافتی ورثے پر روشنی ڈالی گئی اور باشو ثقافت کو اجاگر کیا گیا۔

چین کی بین الاقوامی تجارت کے فروغ  کی کونسل (سی سی پی آئی ٹی) کے وائس چیئرمین چھن جیان آن نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ ایکسپو 2025 کا موضوع "ہماری زندگیوں کے لئے مستقبل کا معاشرہ تخلیق کرنا” نہ صرف نئے دور میں چینی پویلین کی پیش کردہ ماحول دوست ترقی کے بنیادی تصور سے انتہائی مطابقت رکھتا ہے بلکہ یہ سیچھوان صوبے کی "زرخیز زمین” کے طور پر ماحولیاتی دانشمندی اور "پانڈا کے گھر” کے ہم آہنگ نظریے کے ساتھ ایک ایسا مکالمہ بھی تشکیل دیتا ہے جو وقت اور جگہ کی حدود سے ماورا ہے۔

ہیروشیما پریفیکچر کے نائب گورنر میکا یوکوٹا نے ہیروشیما پریفیکچر اور سیچھوان صوبے کے ستمبر 1984 میں قائم کئے گئے تعاون پر مبنی دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 40 سال سے زیادہ عرصے سے دونوں خطے مختلف شعبوں میں ہر سطح پر تبادلوں میں مسلسل مصروف ہیں جس کے مفید نتائج برآمد ہوئے ہیں اور اعتماد کا گہرا رشتہ قائم ہوا ہے۔

اوساکا میں چینی قونصل جنرل شوے جیان نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس عالمی تقریب سے سیچھوان صوبے اور جاپان کے تعاون میں جدت اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ ملے گا اور مزید مفید نتائج برآمد ہوں گے ۔

ایکسپو 2025 اوساکا کے بین الاقوامی تعلقات بیورو کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیکارو ناگانو نے چینی زبان میں روانی سے کہا کہ 13 اپریل کو افتتاح کے بعد سے چائنہ پویلین تیزی سے پورے جاپان اور دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے ایک مقبول کشش بن گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!