جمعرات, جنوری 23, 2025
تازہ ترینچینی وزیر خارجہ کا آسیان-چین ویک 2024 کے نام تہنیتی خط

چینی وزیر خارجہ کا آسیان-چین ویک 2024 کے نام تہنیتی خط

بیجنگ: چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے آسیان-چین ویک 2024 کے نام مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔

اس سلسلے میں افتتاحی تقریب چین کے صوبے شنشی کے شہر چھانگ ژی میں منعقد ہوئی۔

وانگ جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں، نے کہا کہ چین آسیان جامع سٹرٹیجک شراکت داری کے قیام کے بعد سے مشترکہ مستقبل کیساتھ  چائنا آسیان برادری کی تعمیر کیلئے ٹھوس پیشرفت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پر امن ،خوشحال،خوبصورت اور دوستانہ وطن  کی تعمیرکیلئے قابل ذکر نتائج حاصل کئے گئے ہیں۔

چین آسیان تعلقات کے لامحدود امکانات کا ذکر کرتے ہوئے وانگ نے دونوں فریقوں  پر زور دیا کہ وہ تعاون کے نئے شعبوں میں مسلسل توسیع کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ چین اور آسیان کو اپنے بے پناہ مواقع سے فائدہ اٹھانے سمیت ہم آہنگ ترقی کو تیز کرنا چاہیے اور خطے میں نئی معیاری پیداواری قوتوں کی مضبوطی اور انہیں پروان چڑھانے کیلئے ملکر کا م کرنا چاہیے تاکہ متعلقہ ترقی اور احیا میں نئی روح پھونکی جا سکے،علاقائی استحکام اور خوشحالی کی رفتار بڑھائی جا سکے اور مشترکہ مستقبل کیساتھ قریبی چائنا آسیان برادری کی تعمیر میں نیا حصہ ڈالا جا سکے۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!