چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار خطے کے علاقے ننگ چھی میں سیاحوں کا آڑو کے کھلتے پھولوں کے ساتھ تصاویر لینے کے لئے انداز۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے کہا ہے کہ چین اور بھارت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق چین کے شی زانگ خود مختار علاقے میں ماؤنٹ گانگ رین پوچھے اور ماپام یون تسو جھیل پر بھارتی زائرین کی یاترا اس موسم گرما میں دوبارہ شروع ہوگی۔
ترجمان نے کہا کہ ماؤنٹ گانگ رین پوچھے اور ماپام یون تسو جھیل تبتی بدھ مت اور ہندو مت سمیت متعدد مذاہب کے ماننے والوں کے لئے مقدس پہاڑ اور جھیل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ زیارات چین اور بھارت کے مابین ثقافتی اور لوگوں کے تبادلے کا ایک اہم حصہ ہے۔
رواں سال چین۔ بھارت سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان اہم مشترکہ مفاہمت کو سنجیدگی سے اہمیت دیتاہے اور چین۔ بھارت تعلقات کو مضبوط بنانے اور مستحکم ترقی کی راہ پر آگے بڑھانے کے لئے بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link