اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا شی زانگ غیر ملکی سیاحوں اور صحافیوں کا خیرمقدم کرے...

چین کا شی زانگ غیر ملکی سیاحوں اور صحافیوں کا خیرمقدم کرے گا

چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے کے شہر لہاسا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران  "نئے دور میں شی زانگ میں انسانی حقوق” کے عنوان سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا جارہا ہے۔ (شِنہوا)

لہاسا(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ شی زانگ دنیا کے لئے کھلا ہے اور یہ خطہ غیر ملکی دوستوں کو دورے ، سفر اور غیر ملکی صحافیوں کو انٹرویو  کرنے کے لئے خوش آمدید کہتا ہے۔

علاقائی حکومت کے نائب سربراہ شو زی تاؤ  نے علاقائی صدرمقام لہاسا میں "نئے دور میں شی زانگ میں انسانی حقوق” کے عنوان سے وائٹ پیپر کے اجرا کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ شی زانگ کے منفرد جغرافیائی اور موسمیاتی حالات کے مدنظر  خطے میں داخل ہونے والے غیر ملکیوں کے لئے حکومت بعض انتظامی اقدامات کرتی ہے۔

شو نے کہا کہ شی زانگ مزید کھلے پن کو بہت اہمیت دیتا ہے کیونکہ زندگی ایک کھلے معاشرے سے آتی ہے۔ حالیہ برسوں میں شی زانگ کا دورہ کرنے والے غیر ملکیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شی زانگ میں  2024 کے دوران  تقریباً  3لاکھ 20ہزار غیر ملکی سیاح آئے۔ یہ خطہ اپنے کھلے پن کو تیزی سے وسیع کرے گا  اور دورہ کرنے والے غیر ملکیوں کے لئے سہولیات میں بہتری کے لئے مہمان نوازی کی صلاحیت اور بنیادی شہری سہولتوں کو بہتر بنانا جاری رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم خطے کے زمینی حقائق کی بنیاد پر شی زانگ میں میڈیا کوریج کے مزید مواقع پیدا کریں گے اور ہم یہ بھی امید کرتے ہیں کہ صحافی مثبت نکتہ نگاہ سے رپورٹنگ کرتے ہوئے معروضیت اور شفافیت کو برقرار رکھیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!