ہرنائی: ہرنائی کے علاقے شعبان سے اغواء کئے گئے 10 میں سے 3 افراد کو رہا کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ہرنائی کے علاقے شعبان سے عید کے چوتھے روز پکنک منانے کے دوران اغواء کئے گئے 10 میں سے 3 افراد کو رہا کردیا گیا جس کے بعد تینوں افراد اپنے گھروں میں پہنچ گئے ہیں جس کی تصدیق ان کی فیملی نے کردی ہے۔