جمعرات, جنوری 29, 2026
تازہ ترینچین کے ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ پر 2025 کے دوران ناریل...

چین کے ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ پر 2025 کے دوران ناریل کی درآمدات میں اضافہ

ہائیکو (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے ہائی نان نے 2025 میں اپنی بندرگاہوں کے ذریعے 5 لاکھ 92 ہزار ٹن ناریل درآمد کئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 17.3 فیصد اضافہ ہے۔ اس طرح ہائی نان چین کے تمام صوبوں اور علاقوں میں ناریل کی درآمد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر رہا۔

ہائیکو کسٹمز کے مطابق 2025 میں ہائی نان نے انڈونیشیا سے 5 لاکھ 16ہزار ٹن ناریل درآمد کئے جو کہ 34.3 فیصد اضافہ ہے اور مجموعی درآمدات کا  87.2 فیصد بنتا ہے۔ فلپائن اور تھائی لینڈ سے بھی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

درآمدات میں مسلسل اضافہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہائی نان صوبہ آزاد تجارتی بندرگاہ (ایف ٹی پی)  کی سہولتوں کی پالیسی سے بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہے۔ یہ ناریل کی صنعت کی تیز رفتار ترقی کو فروغ دے رہی ہے اور کاروباری اداروں کے لئے تیز تر اور کم لاگت نقل وحمل ممکن بناتی ہے۔

 2025 میں ہائی نان نے پہلی مرتبہ ناریل کے خالص تیل کی برآمد کامیابی سے کی جبکہ ناریل کے جوس اور ناریل کے دودھ  جیسی دیگر مصنوعات بیرونی منڈیوں میں پھیل رہی ہیں۔

انڈونیشیا کے شہروں پونتیا ناک اور پالم بانگ سے یانگ پو بندرگاہ تک نئے براہ راست بحری راستوں کے آغاز کے بعد توقع ہے کہ ہائی نان اپنی ناریل کی سپلائی چین کو مزید مضبوط کرے گا۔ ہائیکو کسٹمز نے کہا ہے کہ وہ صنعت کی توسیع اور ترقی کو سہارا دینے کے لئے اپنے ضابطہ جاتی خدمات کو مزید بہتر بناتا رہے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!