ہانگ کانگ: ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے(ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ اسمگلنگ رپورٹ 2024 میں ہانگ کانگ کے بارے میں جھوٹے ریمارکس کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔ ایچ کے ایس اے آر حکومت کے ترجمان نے رپورٹ کے مندرجات کوبے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی سمگلنگ ہانگ کانگ میں کبھی کوئی مسئلہ نہیں رہا اور اس بات کا کبھی کوئی اشارہ نہیں ملا کہ مجرمانہ گروہوں کی طرف سے ہانگ کانگ کو انسانی اسمگلنگ کی ایک منزل یا ٹرانزٹ پوائنٹ کے طور پر استعمال کیاگیا ہو۔
ہانگ کانگ میں انسانی اسمگلنگ کے انسداد کے لیے جامع قانون سازی کی کمی کے حوالے سے رپورٹ کے غیر مصدقہ ریمارکس کے بارے میں، ترجمان نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت کے قانون سازی کے موجودہ فریم ورک میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف 50 سے زیادہ قانونی شقیں شامل ہیں جودیگرجامع عدالتی نظاموں کے مقابلے میں اس جرم کے خلاف حفاظتی اقدامات کا جامع پیکج فراہم کرتا ہے۔