جمعرات, جنوری 29, 2026
انٹرنیشنلچین کا اردن میں فلسطینی پناہ گزینوں کو انسولین سرنجوں کا عطیہ

چین کا اردن میں فلسطینی پناہ گزینوں کو انسولین سرنجوں کا عطیہ

عمان (شِنہوا) چین نے مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این آر ڈبلیو اے) کے تعاون سے اردن کے بقا پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی پناہ گزینوں کو انسولین سرنجیں فراہم کیں۔

اردن میں چین کے سفیر گو وی نے کہا کہ یہ عطیہ فلسطینیوں کے لئے چین کی طویل مدتی انسانی امداد کی حمایت اور یو این آر ڈبلیو اے کے مسلسل تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اس ادارے کے ساتھ مختلف ذرائع سے کام جاری رکھے گا تاکہ فلسطینیوں کے لئے انسانی ہمدردی کی کوششوں میں مدد کی جا سکے۔

عالمی ترقی اور جنوب-جنوب تعاون فنڈ کی مالی معاونت سے اس  منصوبے سے 43 ہزار سے زائد فلسطینی پناہ گزین مستفید ہوں گے جو غرب اردن، غزہ، اردن، لبنان اور شام میں انسولین کے محتاج ہیں۔ صرف اردن میں ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد سرنجیں تقسیم کی جائیں گی جو ذیابیطس کے شکار پناہ گزینوں کی کم از کم ایک سال کی ضروریات پوری کرنے کے لئے کافی ہیں۔

سرنجیں لینے کےلئے آئی خاتون رائدہ جوابرہ  نے کہا کہ کیمپ کے صحت مرکز میں ایک ماہ سے زیادہ وقت سے ذخیرہ ختم تھا جس کی وجہ سے انہیں فارمیسی سے سرنجیں خرید کر دوبارہ استعمال کرنا پڑتی تھیں تاکہ پیسے بچائے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ بغیر رکاوٹ روزانہ دو بار انسولین لگا سکتی ہیں۔

اردن میں تقریباً 30 ہزار فلسطینی پناہ گزین ذیابیطس کا شکار ہیں جن میں سے تقریباً 14 ہزار افراد کو روزانہ انسولین کے انجیکشن کی ضرورت ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!