پیر, مارچ 24, 2025
تازہ ترینچینی پولیس نے 2024 کے دوران 14 ہزار سے زائد بحری جرائم...

چینی پولیس نے 2024 کے دوران 14 ہزار سے زائد بحری جرائم کا سراغ لگایا

چینی پولیس افسران کی حراست میں مجرمانہ مشتبہ افراد کو چین کی چارٹر فلائٹ پر روانہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)

 بیجنگ (شِنہوا) چین کی پولیس نے 2024 کے دوران 14 ہزار سے زائد بحری جرائم کا خاتمہ کیا جو ملک کی ساحلی پٹی پر سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کی مسلسل کوششوں کا حصہ تھا۔

وزارت عوامی تحفظ نے منگل کے روز بتایا کہ ان کوششوں میں غیر قانونی ماہی گیری، اسمگلنگ، انسانی اسمگلنگ اور دیگر بحری جرائم پر توجہ مرکوز کی گئی جن میں 20 ہزار سے زائد سکیورٹی خطرات کو نمٹایا گیا۔

 مئی سے اکتوبر کے درمیان غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف ایک خصوصی آپریشن میں پولیس نے ماہی گیری اور کوسٹ گارڈ یونٹس کے ساتھ مل کر 474 مقدمات کی تحقیقات کیں اور  1 ہزار 700 ٹن سے زائد غیر قانونی مچھلی پکڑنے کی مقدار ضبط کی۔

پولیس نے بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں جیسی بحری بنیادی سہولیات کا بھی جائزہ لیا جس کے نتیجے میں 6 ہزار100 سے زائد حفاظتی خطرات کی نشاندہی کی گئی اور ممکنہ خطرات کو دور کرنے کے لیے 1ہزار700 اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔

وزارت کے اعدادو شمار کے مطابق 2024 میں 16ہزار سے زائد افسران نے 401 تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں میں حصہ لیا جس کے نتیجے میں 1ہزار229 افراد کی جان بچائی گئی اور 80 جہازوں کو بچایا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!