روس 2030 تک مدار میں موجود اپنے سیٹلائٹس کی تعداد کو بڑھا کر 650 کرنے کا ارادہ رکھتا ہے-(شِنہوا)
ماسکو (شِنہوا)روس کی سرکاری خلائی کارپوریشن روسکوسموس کے سربراہ یوری بوریسوف نے کہا ہے کہ روس 2030 تک مدار میں موجود اپنے سیٹلائٹس کی تعداد کو بڑھا کر 650 کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
بوریسوف نے کہا کہ اس تعداد میں تجارتی سیٹلائٹ شامل نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال ہم ایک پرجوش قومی منصوبہ شروع کر رہے ہیں جس کا مقصد خلا میں اپنی موجودگی کو مضبوط بنانا اور اپنی صنعت کو ٹیکنالوجی کی خودمختاری کے حصول میں محرک بننے میں مدد کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت روسی سٹیلائٹس کی تعداد 288 ہے۔
